کیپ ٹاؤن : عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ میں تبدل کردیا۔ اسلحہ سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔
چرچ کے باہر گولیاں برسائیں،چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کی زد میں آنے سے سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
نیشنل ڈیفنس فورس کے خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS