حیدرآباد:سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

    0

    حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ حال ہی میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد حکومت نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کا تقریبا50فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔گذشتہ روز ہائی کورٹ نے پیر تک اس کام پر دوبارہ روک لگادی تھی اور ہدایت دی تھی کہ انہدام کے کام پیر تک روک دیئے جائیں۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد حکومت نے بقیہ انہدامی کارروائی روک دی تھی تاہم جیون ریڈی نے اس مسئلہ پر عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی انہدام کی اجازت پر حکم التوا جاری کرنے کی خواہش کی۔اس عرضی کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ کرے گا۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS