ریوا سولر پروجیکٹ ایشیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ کے دعوے پر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے لیے لکھا ‘استیاگرہی’

0

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج اس دعوے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ جس میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ریوا الٹرا میگا منصوبہ ایشیاء کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش کے ریوا میں 750 میگاواٹ کے شمسی منصوبے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ”آج ریوا نے واقعی تاریخ رقم کر دی۔ ریوا کی شناخت ماں نرمدا کے نام سے اور سفید باگھ سے رہی ہے۔ اب اس میں ایشیا کے سب سے بڑے سولر پاور پروجیکٹ کا نام بھی جڑ گیا ہے۔" پی ایم او کے اس ٹویٹ پر راہل گاندھی نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”استیاگرہی“۔ ہندی کے اس لفظ کا مطلب ہوتا ہے جھوٹ۔ دراصل پی ایم مودی نے ریوا کے سولر پاور پروجیکٹ کو ایشیا کا سب سے بڑا پاور پروجیکٹ بتایا ہے۔
کانگریس کی کرناٹک یونٹ کے سربراہ اور ریاست میں توانائی کے سابق وزیر ، ڈی کے شیوکمار نے جمعہ کے روز کہا تھا ، "مرکزی وزیر بجلی کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ مرکزی حکومت یہ دعویٰ کیسے کرسکتی ہے کہ آج کھلا ہوا ریوا سولر پارک (750 میگاواٹ) ایشیاء کا سب سے بڑا ہے منصوبہ ہے جب کہ واضح طور پر کرناٹک کا پاواگڈا پارک بہت بڑا ہے (2 ہزار میگاواٹ) اور دو سال قبل کھولا گیا تھا! "

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS