سنگاپور کے عام انتخابات میں حکمران پی اے پی کی فتح

    0

    سنگاپور: سنگاپور کی برسراقتدار پیپلز ایکسن پارٹی (پی اے پی) نے پارلیمانی انتخابات میں 93 میں سے 83 نشستیں جیت کر ایک بار پھر اقتدار حاصل کرلیا۔ الیکشن آفیسرتان مینگ دوئی نے ہفتہ کے روز اس بارے میں  تفصیلات بتائیں۔
    پی اے پی کو اس بار 61.24 فیصد ووٹ ملے،حالانکہ یہ 2015 کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے۔ اسے 2015 میں 69.86 فیصد ووٹ ملے تھے۔پی اے پی کے علاوہ ورکس پارٹی کو 10 نشستیں ملی ہیں۔ اسے 2015  کے مقابلہ چار نشستیں زیادہ ملی ہیں۔
    پی اے پی کو ایس ایم سی کی 83 میں سے 13 اورجی آرسی سے 15 نشستیں ملی ہیں جب کہ ورکس پارٹی کو سبھی10 نشستیں ہوؤگانگ،ایس ایم سی،الجینید جی آر سی اور سینگکانگ جی آرسی ملی ہیں۔
    سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے انتخابات میں فتح پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میں کووڈ 19وبا سے نمٹنے اوراقتصادی حالات مضبوط کرنے اور اس بحران سے نکلنے کیلئے اس رائے عامہ کا استعمال کروں گا۔سنگا پور کے عوام کے ذریعہ مجھ پراور پارٹی پر اعتماد کرنے پر میں فخر محسوس کررہاہوں ‘‘۔
    خیال رہے پی اے پی نے 2015 کے عام انتخابات میں 89 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار اسے چھ نشستیں کم ملی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS