اُجین: اترپردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے سمیت تین ملزمان کو آج مدھیہ پردیش کی اجین پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران دن میں اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شام کے وقت اسے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران اترپردیش پولیس کی ٹیم بھی دیر شام تک اجین پہنچنے والی ہے۔ وکاس کو صبح کے وقت یہاں کے مشہور مہاکال مندر کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی شناخت مندر کی سکیورٹی پر معمور پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین نے کی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ وکاس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے دو دیگر ملزموں بٹّو اور سریش کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک لگژری کار بھی ضبط کی ہے، جس سے وکاس دوبے اجین پہنچا تھا۔ اس نے مندر کے احاطے میں داخل ہونے کے لئے غلط نام سے پاس بنوایا تھا۔ اسے مندر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد گرفت میں لے لیا گیا۔ پولیس نے دن میں وکاس سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد کچھ مقامی افراد کو حراست میں لیا ہے، جنہوں نے وکاس کی مدد کی تھی۔ اس دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وکاس دوبے کی گرفتاری کو کامیابی قرار دیتے ہوئے، اجین پولیس کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وکاس اترپردیش پولیس کے سپرد کیا جائے گا۔ اسی دوران اہم اپوزیشن کانگریس کے رہنماؤں نے اس معاملے میں سوالات اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ وکاس دوبے نے خود سپردگی کی ہے اور اس میں ایک لیڈر کا کردار مشکوک نظر آتا ہے۔ کانگریس نے اس پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ، دگ وجے سنگھ اور دیگر لیڈران نے بھی ٹویٹ کئے۔
وکاس دوبے سمیت تین افراد گرفتار، پناہ دینے والوں کو ذہن میں رکھ کر جانچ جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS