وزیراعظم مودی کا انڈیا گلوبل ویک 2020 میں خطاب، کہا ہندوستان عالمی بحالی میں قائدانہ کردار ادا کرے گا

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان ’صلاحیت کا پاور ہاؤس‘ ہے جو کورونا کے وبا کی وجہ سے بد حال دنیا کی بحالی (بازآبادکاری) میں ایک اہم اور قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے بے چین ہے۔
وزیراعظم مودی نے آج یہاں ایک ورچول کانفرنس ’انڈیا گلوبل ویک 2020‘ کی افتتاحی تقریر'میں یہ بات کہی۔ اس تین روزہ کانفرنس میں 30 ممالک کے 5000 مندوبین شریک ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے بحالی کے بارے میں بات کرنا فطری بات ہے اور ہندوستان کو عالمی بحالی کے ساتھ جوڑنا بھی اتنا ہی فطری امر ہے۔ یہ سب کا یقین ہے کہ ہندوستان اس بحالی (بازآباد کاری) میں ایک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دو چیزیں بہت اہم ہیں، او ل، ہندوستان کی صلاحیت جس کی پوری دنیا میں طوطی بولتی ہے۔ دنیا بھر میں میڈیکل، بینکر، معیشت اور دوسرے مختلف شعبوں میں ہندوستانی صلاحیتوں کا غلبہ ہے۔ کون ہندوستان کی ٹکنالوجی سے متعلق صنعتوں اور پیشہ ور افراد کو کون بھلا سکتا ہے۔ وہ دہائیوں سے دنیا کو راستہ دکھا رہے ہیں۔ ہندوستان ٹیلنٹ کا ایک پاور ہاؤس ہے جو اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے بے چین ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS