دنیا میں کورونا کی وجہ سے 1،15،63،004 افراد متاثر

    0

    نئی دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) دن بدن تباہی مچا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1.15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 5.36 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 1،15،63،004 ہوگئی ہے جب کہ 5،36،843 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    کوویڈ ۔19 کے معاملے میں،امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پرہے۔ دوسری طرف،اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں،امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
    ہندوستان میں انفکشن کی مجموعی تعداد 6،97،836 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19،700 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 2،53،245 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،24،891 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
    عالی طاقت سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اب تک 2،982،928 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،32،569 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1،604،585 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 64،900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    روس میں بھی کوویڈ ۔19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اوراب تک اس میں 6،81،251 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس کے انفیکشن کی وجہ سے 10،161 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں،صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،02،718 تک جا پہنچی ہے اور 10،589 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں اب تک 2،95،532 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6،308 ہے۔
    انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ میں اب تک 2،86،931 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،305 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    میکسیکو کورونا انفیکشن کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،56،848 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 30،639 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن یا موت کے کوئی نئے معاملے نہیں ہوئے ہیں۔ اب تک 250،545 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں  جب کہ 28،385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا دی ہے۔ کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اب تک 2،41،611 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 34،861 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    خلیجی ملک ایران میں،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 438 تک پہنچ چکی ہے اور اس کی وجہ سے 11،571 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    پڑوسی ملک پاکستان میں ،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2،28،474 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 4712 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں، 162417 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں  جب کہ 2052 افراد اس بیماری کی وجہ سے مر چکے ہیں۔
    سعودی عرب نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،09،509 تک جا پہنچی ہے اور 1916 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھی فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،05،758 تک جا پہنچی ہے اور 5225 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    فرانس میں بھی،پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران،اس بیماری سے کورونا انفیکشن یا موت کے کوئی نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں۔ اب تک 204،222 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،896 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،97،523 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9023 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چین میں اب تک 84،870 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،641 افراد فوت ہوچکے ہیں،جو عالمی وبائی امراض کا ماخذ ہے۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9771 ،کینیڈا میں 8739، نیدرلینڈ میں 6146،سویڈن میں 5420،ایکواڈورمیں 4781،سوئٹزرلینڈ میں 1965آئرلینڈ میں 1741 اور پرتگال میں 1614 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS