مدورائی : تامل ناڈو میں حراست میں باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں گرفتارایک انسپکٹراوردو سب انسپکٹروں سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ساتھ توتوکوڈی جیل میں قیدیوں نے مارپیٹ کی،جس کے بعد انہیں مدورائی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ۔
ان پانچ پولیس اہلکاروں کو ہفتہ کی رات پیرورانی کی توتوکوڈی ضلع جیل سے مدورائی سنٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس حراست میں پی جےراج (60) اور اس کے بیٹے جے بینکس (31) کی ہوئی موت کے معاملے کی جانچ کررہی سی بی سی آئی ڈی نے انسپکٹرسریدھر،دوسب انسپکٹروں بالاکرشن اور رگھو گنیش،ہیڈ کانسٹیبل مورگن اور کانسٹیبل میتھوراج کو گرفتار کیا تھا ۔
اس کے بعد پانچوں پولیس اہلکاروں کو توتو کوڈی ضلع جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس جیل میں 300 قیدیوں کے رہنے کی جگہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پیش
نظرفی الحال صرف 80 قیدی رکھے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیل میں بند تقریباَ 30 قیدیوں کے ایک گروپ نے پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا جس کے بعد جیل کے وارڈر نے انہیں بچایا۔ واقعے کے بعد جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سخت سکیورٹی کے درمیان پولیس اہلکاروں کو مدورائی جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
تمل ناڈو : حراست میں موت: پانچ ملزمان کو توتیکورین جیل سے مدورائی سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS