مدھیہ پردیش: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

    0

    مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایم پی بی ایس ای) نے 10ویں جماعت کے امتحان کے نتیجہ کا اعلان کر دیا ہے۔  کل 5.6 لاکھ (5،60،474) طلباء نے 10ویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔کل 8.93 لاکھ (8،93،336) طلباء امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ 
     اس سال 62.84 فیصد طلباء امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ، سال 2019 میں 61.32 فیصد طلباء کامیاب ہوئے تھے۔ 
    تقریبا 3.42 لاکھ (3،42،390) طلبہ نے پہلی ڈویژن حاصل کی ، 2،15،162 طلباء دوسری ڈویژن کے ساتھ پاس ہوئے ، اور 2،922 طلباء نے تیسری ڈویژن حاصل کی۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS