نئی دہلی: ہندوستان میں آج پھر کووڈ-19کے معاملے 20 ہزار سے زائد درج کئے گئے ہیں۔ اس طرح روزانہ معاملات کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھا جا رہا ہے، اس درمیان ایک مثبت بات یہ ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کہا ہے کہ کورونا کے تیار کردہ ہندوستانی ٹیکہ 'کوویکسن' کو تیار کیا گیا ہے۔ آئی سی ایم آر اس ٹیکہ کو لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ آئی سی ایم آر نے کہا حیدرآباد میں مقیم بھارت بائیوٹیک کے ساتھ شراکت میں تیار کی جانے والی کورونا وائرس ویکسین 15 اگست تک لانچ کی جا سکتی ہے۔
ہیومن ٹرائل (انسانوں پر استعمال) کے 'کوویکسن' کو بازار میں لانے کا منصوبہ ہے۔
جولائی 7سے اس کا ہیومن ٹرائل شروع ہو جائے گا۔ آئی سی ایم آر کے مطابق اگر ہیومن ٹرائل کامیاب رہا تو امید ہے کہ 15 اگست تک 'کوویکسن' کو لانچ کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو 'بھارت بایو ٹیک' کی ویکسین مارکیٹ میں سب سے پہلے لانچ ہوگی۔