جی ایس ٹی افسران کاروباریوں کے  مسائل کو سرگرمی کے ساتھ حل کریں: سیتارمن

0

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہندوستانی تاجروں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے اور خودکفیل ہندوستان بنانے کے لئے بدھ کو اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) افسران سے کاروباریوں کے مسائل کا پوری سرگرمیوں کے ساتھ حل کرنے کوکہا۔ 
ایف ایم سیتارمن نے جی ایس ٹی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر افسران کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لئے قوانین کی تعمیل کو مزید  سہل بنانے کے امکانات ہیں۔ 
وزیراعظم مودی کے خودکفیل ہندوستان کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودکفیل بننے کے لئے خاص طور سے جی ایس ٹی کے ہدف کے سلسلے میں انتظامیہ کو بڑا کردار ادا  کرنا ہے۔ 
انہوں ںے کہا کہ’’ہمیں یقینی طور سے کاروباری برادری کے مسائل کو دیکھنا  چاہئے اور اس کے مسائل کو پوری سرگرمیوں سے حل کرنا چاہئے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ آرائی کرسکیں۔ صرف بہت سرگرمیوں سے ہی ہم مستقبل قریب میں ضروری معاشی ترقی یقینی بناسکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بالواسطہ ٹیکس کی سمت میں تاریخی بہتری کرتے ہوئے یکم جولائی  2017 کو جی ایس ٹی کا نفاذ کیا تھا۔ اس میں بالواسطہ ٹیکسوں کو ضم کردیا گیا تھا۔ اس کے نفاذ کے سلسلے میں اب تک عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور ریٹرن فائل کو خاص طور سے چھوٹے کاروباریوں کے لئے بہت ہی سہل بنایا گیا ہے۔‘‘
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS