ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 4 . 6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

0

نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد  6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران  11881 مریض انفیکشن کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں، جن میں کل 359860 مریض شامل ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 226947 فعال کیسز ہیں۔
 کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5537 کیسز ریکارڈ ہوئے اور یہاں 198 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8053 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 93154 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
 انفیکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3882 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد 94049 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 63 افراد سے بڑھ کر 1264 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 52926 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دےدی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS