اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے کہا ہے کہ ایران نے مغربی ایشیا کو تباہ کرنے کے لیے روایتی ہتھیاروں کے اپنے اسلحہ خانے کا استعمال کرنا جاری رکھا ہوا ہے اوردہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ گٹریس کے حوالے سے منگل کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا،’ایران نے جان بوجھ کریہ دعویٰ کرتے ہوئے دنیا کو گمراہ کیا تھا کہ گذشتہ ستمبرمیں ہوئے حملے کے لیے حوثی باغی ذمہ دار تھے‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2019 اور فروری 2020 میں یمن کے ساحل سے ضبط ہتھیاراورمتعلقہ سامان ایران کی تھی۔ ان اشیاء کو ایران کے باہرضبط کیا گیا تھا جو ایران کی جانب سے ہتھیاروں کو تلف کرنے کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ ہے کہ ایران کس طرح سے سکیورٹی کونسل اور ہتھیارتلف کرنے کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیریا،لبنان،عراق، یمن اوربحرین سمیت مغربی ایشیا اور پراکسی گروپس اوردہشت گرد تنظیموں کو ہتھیار مہیا کرواتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے پابندیوں کو اس وقت تک نہیں ہٹایا جانا چاہیے جب تک کہ وہ اپنے برتاؤ میں تبدیلی نہیں لاتا ہے۔
انٹونیو گٹریس نے ایران کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS