حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چندرشیکھرراو نے نائب صدر جمہوریہ کو فون کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کو گلدستہ روانہ کیا۔ انہوں نے وینکیانائیڈو کی پُرمسرت اور خوشحال سالگرہ کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے طویل زندگی،آنے والے دنوں و برسوں میں ملک کے لئے خدمات جاری رکھنے کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS