اجمیر:راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سے جڑی خادموں کی تنظیم انجومن یادگار چشتی شیخ زادگان کی اتفاق رائے سے نئی عارضی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کمیٹی کے عہدے داروں نے آج بتایا کہ کمیٹی میں حاجی صداقت علی چشتی کو صدراوراحتشام محمد چشتی کو سکریٹری منتخب کیاگیا ہے۔نائب صدر عبدالصبور چشتی،جنرل سکریٹری نوید چشتی اور ٹریزرار اسرار احمد کو بنایا گیاہے۔
سکریٹری احتیشام چشتی نے اپنے انتخاب کے بعد کہا کہ وہ تنظیم کی جانب سے کرائے جانے والے سماج کے مفاد کے سماجی کاموں کو وقت پر پورا کرنے کے ساتھ ساتھ خادموں کو ان کے حقوق دلانے کےلئے ترجیح سے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ انجومن شیخ زادگان کے تین سال میں انتخابات ہوتے ہیں۔اس دفعہ 31 مارچ کو الیکشن ہونے تھے،لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26مارچ کو الیکشن ملتوی کردئے گئے اور دفعہ 144 کی وجہ سے الیکشن کے عمل کے قریب تین مہینے تک لپوری نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے تنظیم کو اپنے کاموں اور مالی لین دین میں دقتیں آرہی تھیں۔آخر کار کل اتفاق رائے سے عارضی کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔حالات معمول پر آنے پر الیکشن بھی کرائے جانے کا امکان ہے۔
خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ،خادموں کی نئی عارضی کمیٹی تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS