جھارکھنڈ: سابق ڈی جی پی کے خلاف جہیز ہراسانی کا معاملہ درج

0

جھارکھنڈ کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) ڈی کے پانڈے، ان کی اہلیہ ڈاکٹر پونم پانڈے اور بیٹے شبھاکن کے خلاف رانچی کے لیڈی تھانے میں جہیز ہراسانی کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سابق ڈی جی پی ڈی کے پانڈے کی بہو ریکھا مشرا نے سنیچر کو لیڈی تھانہ پہنچ کر اپنے سسرال اور شوہر شوبھاکن کو ملزم قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ایف آئی آر میں ریکھا مشرا نے کہا ہے کہ تین سال پہلے ان کی شادی شبھاکن سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی جہیز کے مطالبے کے سلسلے میں شوہر، ساس اسے طعنے دے کر ذہنی طور سے اذیت دیتے تھے، جس کی وہ مخالفت کرتی تھیں۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اذیت جب حد سے زیادہ ہوگئی تو وہ اپنے مائیکے آگئی اور تب سے وہ وہیں رہ رہی ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS