غیر ملکی تبلیغی جماعت کی درخواست پر پیر کو ہوگی سپریم کورٹ میں سماعت

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعتیوں کی درخواست کی سماعت پیر کے روز تک کے لئے ملتوی کردی اور ان کو اپنی درخواست کی کاپی حکومت کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل تعطیلاتی بینچ نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ان کی درخواستوں کی سماعت پیر کو ہوگی۔
مارچ میں، تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکیوں نے وزارت داخلہ کے ان کے ویزا کو منسوخ کرنے اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے وطن واپس جانے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے 2500 غیر ملکی شہریوں پر 10 سالہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان میں سے بہت سے غیر ملکی شہریوں کو پہلے ہی بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔ وہ سب سیاحتی ویزا پر ہندوستان آئے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS