جے پی نڈا نے کانگریس، سونیا گاندھی سے پی ایم این آر ایف کو لیکر سوالات کئے

0

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کے روز راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (آر جی ایف) پر لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے’شاہی خاندان‘ کو اس بے دریغ لوٹ مار کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔
آر جی ایف کو چین سے ملنے والی عطیات کے جلو میں  کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے نڈا نے جمعہ کے روز سلسلہ وار ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) کے پیسے آر جی ایف کو منتقل کرنے کے حوالہ سے پارٹی پر حملہ کا سلسلہ شروع کیا ۔ انہوں نے کہا’’پی ایم این آر ایف کو بحران میں لوگوں کی مدد کے لئےقائم  گیا تھا ، لیکن متحدہ ترقی پسند اتحاد کے دور حکومت میں آر جی ایف کو رقم عطیہ کی جارہی  تھی‘‘۔ پی ایم این آرایف کے بورڈ پر کون بیٹھا تھا؟ سونیا گاندھی۔ آر جی ایف کا صدر کون ہے؟ سونیا گاندھی۔ مکمل طور سے قابل مذمت اخلاقی حدود کو نظر انداز کرنے اور شفافیت کے حوالہ سے کسی کو فکر نہیں‘‘۔ 
ایک اور ٹوئٹ میں بی جے پی صدر نے کہا’’ہندوستان کے لوگوں نے ضرورت کے وقت اپنے ساتھی شہریوں کی مدد کے لئے اپنی  محنت کی  گاڑھی  کمائی رقم  کو پی ایم این آر ایف کو عطیہ کیا تھا ۔ اس عوامی رقم کو خاندانی سطح پر چلانے والی فاؤنڈیشن میں منتقل کرنا نہ صرف سنگین فراڈ ہے بلکہ ہندوستان کے عوام کے لئے بھی ایک بہت بڑا فراڈ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’ایک خاندان کو پیسے  کی بھوک ملک کو  بھگتنا پڑی۔ کانگریس کے شاہی خاندان کو اپنے مفادات اور بے دریغ   لوث لوٹ مار  لئے معافی مانگنی  چاہئے‘‘۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS