اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر عمران خان کو اپوزیش نے زبردست تنقید کی

    0

    اسلام آباد :پاکستام مسلم لیک نون کے سنئیر لیڈرخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جس میں عمران خان نے مقتول القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کو شہید قراردیا۔
    خواجہ نے کہا کہ  دہشت گردی کو پاکستان کی سرزمین پرلانے وال اسامہ بن لادن ایک دہشت گرد تھا اور وزیراعظم عمران خان اسے شہید کہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی ایک بیان جاری کر کے عمران کو 'قومی سلامتی کے لیے خطرہ' قرار دیا اور کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دینے سے عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
    اگر اسامہ کو شہید کہا جارہا ہے  تو پھر ان عام شہریوں اور ہماری مسلح افواج کے ممبروں کی کیا حیثیت ہے جنہوں نے القاعدہ کے حملوں میں شہید ہوئے۔
    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 'القاعدہ کے حملوں میں ہزاروں شہری اور نوجوان شہید ہوئے ۔ ۔ ۔ آخر عمران خان نئی نسل کو کیا تاثر دینا چاہتے ہیں'۔پی پی پی لیڈر نے مزید کہا کہ 'آج عمران خان نے خود کو پارلیمنٹ میں 'طالبان خان' ثابت کر دیا’۔ دونوں کے مابین ہونے والی ملاقاتوں سے ہی عمران خان-طالبان کا گٹھ جوڑ واضح ہوگیا تھا۔ یہ وہی شخص ہے جس نے طالبان سے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکہ کی اسپیشل فورسز نے کارروائی کر کے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS