لندن :انگلینڈ کے فاسٹ بالرجوفرا آرچر نے گذشتہ ہفتے اپنے گھر کے ممبرکی طبیعت خراب ہونے کے بعد احتیاطی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرایا ہے اور وہ تاخیر سے انگلینڈ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے یہ اطلاع دی ہے۔ گذشتہ ہفتےآرچر کے گھر میں ایک ممبر کے بیمار پائے جانے کے بعد آرچر نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔منگل کو آرچر کو انگلینڈ کی ٹیم میں ساؤتھمپٹن میں شامل ہونا تھا لیکن وہ تھوڑی تاخیر سے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ آرچر اور ان کے کنبہ کے افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اگر ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آتا ہے تو وہ ٹیم کے تربیتی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم آئسولیشن میں ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا
جائے گا۔ آرچر نے پیر کو کہا کہ وہ فٹ ہیں اور سیریز کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انگلینڈ کے فاسٹ فالرآرچر نے کرایا کورونا ٹیسٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS