نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، آئے دن ہزاروں کی تعداد میں معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اس درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس انفیکشن کے مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے کل 13012 مریض ٹھیک ہوئے اور اب کورونا وائرس کا ریکوری ریٹ 57.43 تک پہنچ گیا ہے۔
اب تک کل 2,71,696 مریض اس انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں اور ان کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS