احمد آباد:گجرات میں احمد آباد ضلع کے سانند جی آئی ڈی سی علاقے میں لگی زبردست آگ پر 27 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فائربریگیڈ کے افسر رمیش شیو پوری گوسوامی نے جمعرات کو بتایا کہ جی آئی ڈی سی گیٹ۔2 کے نزدیک تقریباً ایک سے ڈیڑھ کلومیٹرمیں محیط ڈائپر بنانے والی یونی مارچ نامی جاپانی فیکٹری میں کل صبح تقریباً 9 بجے زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی 36 گاڑیوں کے ساتھ 125 عملے کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے اب تک 50 لاکھ لیٹر سے زیادہ پانی استعمال کئے جانے کے بعد بھی آٹھ گاڑیوں کے ساتھ 50 فائر بریگیڈ کے 50 ارکان کی سخت مشقت سے اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکے۔ آگ پر قابو میں مزید 24 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔حادثے میں ابھی تک کسی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
خوفناک آگ نے ڈایپر فیکٹری کو تباہ کردیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS