میڈرڈ: عالمی کراٹے فیڈریشن (ڈبلیو کے ایف) نے سال دبئی میں نومبر میں کھیلے جانے والی کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ کورونا وائرس کے
سبب سال 2021 تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمیٹی نے 17 سے 22 نومبر 2020 کے لئے مقرراس چیمپئن شپ کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کی منظوری دی ۔یہ مقابلہ اب 16 سے 21 نومبر 2021
میں کھیلا جائے گا۔
ڈبلیو کے ایف کے صدر انٹنیو اسپنوس نے کہا کہ یہ ایک آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کافی مشکل ہے۔ انہوں
نے کہا کہ پچاس برسوں کی ہماری تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہم اپنے اس بڑے پروگرام کے ایک سیزن کو ملتوی کرنے پرمجبور ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS