اسلام آباد: پاکستان کے کرکٹر محمد حفیظ کے کورونا وائرس’کووڈ۔19‘سے متاثرہونے کی تصدیق کے ایک دن بعد انہوں نے اپنی جانچ رپورٹ نگیٹیو آنے کا دعوی کیا ہے۔حفیظ نے بدھ کو ٹوئٹرپراعلان کیا ہے کہ ان کے اوران کے اہل خانہ کے اراکین کی جانچ رپورٹ’نگیٹیو‘آئی ہے۔ 39 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ پی سی بی
کی رپورٹ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد وہ ’دوسری رائے‘کے طور پر ٹسٹ کرانے کے لئے گئے اوران کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کےتین کھلاڑیوں کے پیرکوکوروناوائرس سے متاثرہونے کے بعد منگل کوحفیظ سمیت سات دیگر کرکٹروں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
حفیظ 29 رکنی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھا جسے 28 جون کو انگلینڈ دورے کے لئے تین ٹسٹ اور تین ٹی۔20 میچ کھیلنے کے لئےروانہ ہوناتھا۔پی سی بی کو منگل کو کئے گئے اعلان کے بعد بورڈ کے چیف ایکزی کیٹیو افسر(سی ای او) وسیم خان نے اعادہ کیا کہ انگلینڈ کا دورہ منصوبہ بند طریقے سے ہونے والا تھا اورکھلاڑی متعینہ وقت پرپاکستان سے روانہ ہوں گے۔اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ حفیظ کی نئی رپورٹ آنے کے بعد پی سی بی کاکیا ردعمل ہوگا۔
کورونا سے متاثر حفیظ کا نگیٹیو ہونے کا دعوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS