حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جون کی تنخواہ جو جولائی میں واجب الادا ہے مکمل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے گئے ہیں۔ کووڈ19کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے بعد سے حکومت نے تنخواہوں اور وظائف میں کٹوتی کی تھی۔ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے وظائف میں مارچ،اپریل اور مئی کے مہینوں میں کٹوتی کی گئی تھی۔ کووڈ19کی وبا کے نتیجہ میں ریاستی حکومت کے سرکاری خزانہ پر کافی اثر پڑا جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اوروظائف میں کٹوتی کی گئی تھی۔ حکومت نے دیگر زمرہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی تھی۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھی اس طرح کی کٹوتی کا سلسلہ جاری رہا تھا، تاہم گذشتہ روز وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے معمول کی تنخواہوں،وظائف اور اجرتوں کی ادائیگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد آج اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے گئے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے ریاست میں پیدا مالی بحران کے پیش نظر مارچ،اپریل اور مئی کے مہینوں کی تنخواہوں اوروظائف میں 25سے 50فیصد تک کٹوتی کی تھی۔
تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور وظائف مکمل ادا کرنے احکام جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS