میزورم میں چار روز میں چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے

0

میزورم میں ایک کے بعد ایک کئی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اس بار زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 رہی۔ گزشتہ چار دنوں میں چار بار زلزلہ آیا۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے مطابق میزورم میں چمفائی سے 31 کلو میٹر جنوب میں بدھ کی صبح 8.02 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس سے پہلے میزورم میں اتوار، پیر، منگل کو بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا جا چکا ہے۔ لگاتار آ رہے زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ روز بھی میزورم میں 3.7 شدت کے ہلکے شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

میانمار میں پیر کے روز 31 عمارتوں کو نقصان پہنچا ، میزورم میں بھی اتوار کی سہ پہر  4.16 بجے اور جمعرات کی شب ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور 5 درج کی گئی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS