گاندھی نگر: گجرات ہائی کورٹ کے ریٹائر جج راجیش ایچ شکلا نے آج یہاں ریاست کے پانچویں نئے لوک آیکت کے طور پرحلف لیا۔گورنرہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں گورنرآچاریہ دیوبرت نےانہں عہدہ کا حلف دلایا۔لوک آیکت کا عہدہ پچھلے دوسال سے خالی تھا۔ سابق جسٹس ڈی پی بچ نے اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرلی تھی ان کی یہ مدت 2018میں مکمل ہوگئی تھی
اس موقع پروزیراعلی وجے روپانی،ان کے کابینہ کے اراکین،اسمبلی کے اسپیکرراجندر ترویدی،چیف سکریٹری انل موکم،دیگرسکریٹری،ریٹائرجج اوردیگرمعززشخصیات موجود تھیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS