سیکورٹی فورسز کا سری نگر میں جنگجوؤں کی کمیں گاہ تباہ کرنے کا دعویٰ

    0

    سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں منگل کی صبح جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی صبح سری نگر کے ہارون علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کا سراغ مل گیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں دستی گرینیڈوں سمیت یو بی جی ایل، جی پی ایس، اے کے میگزین شامل ہیں، برآمد کئے گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS