حیدرآباد: کورونا کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری کی شرح اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ ملازمتوں سے محرومی کی وجہ سے لوگوں کے پاس رکھی جمع پونجی بھی ختم ہورہی ہے۔ ان حالات میں زندگی گذارنے کیلئے ریاست تلنگانہ ضلع کھمم کے ایک ٹیچرکوٹفن سنٹرکھولنے پرمجبورہونا پڑا۔ ایم رام بابو نامی شخص پرائیویٹ اسکول میں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے اس کی ملازمت چلی گئی۔ بحیثیت ٹیچررام بابو نے باوقارزندگی گذاری اوراس کے ضمیرنے گوارا نہیں کیا کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے رام بابو نے ٹھیلہ بنڈی پرٹفن سنٹرکھول لیا۔ اس کام میں انکی بیوی بھی ان کا ساتھ دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS