کرناٹک کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر کے سدھاکر کی اہلیہ اور بیٹی کووڈ-19 میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ایم ایل اے اور اس کے دو بیٹوں کے نمونے کورونا وائرس کے لئے منفی ثابت ہوئے۔
سدھاکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "ہمارے کنبہ کے افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آچکے ہیں۔ بدقسمتی سے ، میری اہلیہ اور بیٹی کووڈ 19 مثبت ہیں۔ اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ میرے دو بیٹے اور میری رپورٹ منفی ہے۔ میں ان کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لئے سب کا شکر گزار ہوں ،"
کیرالہ کے وزیر کے والد پی این کیشوا ریڈی پیر کو کووڈ-19میں مثبت پائے گئے۔ بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل ، سدھاکر کے گھریلو کام میں مدد کرنے والے ایک شخص اس مہلک بیماری میں مثبت پائے گئے۔ اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چکابلہ پورہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے ، سدھاکر کو اپریل میں دوسرے تین وزراء کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا تھا چونکہ یہ ایک صحافی کے ساتھ رابطے میں آئے جو کووڈ-19 میں مثبت پایا گیا تھا۔