ہند۔ چین سرحد پر شہید ہوئے بہار کے پانچ جوان 

0

سمستی پور: بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے مشرقی لداخ کی گلوادی وادی میں ہند ۔ چین سرحد پر شہید ہوئے ملک کے بیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے سپوتوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے بے مثال قربانی پیش کی ہے ۔
مودی نے ہند۔ چین سرحد پر شہید ہوئے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر بلاک کے سلطان پور گاﺅں کے امن کمار کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 36 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہند۔ چین سرحد پر شہید ہوئے بہار کے پانچ جوان سمیت بیس جوانوں کی شہادت کو ملک کے باشندے کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ شہید امن سمیت بہارر جیمنٹ کے جوانوں نے چینی فوجیوں کا جس طرح سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی شہادت دی ہے اس پر بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو فخر ہے ۔
مودی کے ساتھ سابق رکن اسمبلی درگا پرساد سنگھ ، بی جے پی ضلع نائب صدر شیلندر سنگھ ، ضلع جنرل سکریٹری سنیل کمار گپتا کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS