کشی نگر:اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبا کر اپنی بدعنوانی کو چھپانا چاہتی ہے جس سے کانگریس کامیاب ہونے نہیں دے گی۔
کشی نگر ضلع میں تمکہی راج اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے اجے کمار للو نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت چاہے جتنی بار انہیں گرفتار کر الے لیکن مفاد عامہ کے مسائل کو لے کر ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اپوزیشن کی آواز دبا کر اپنی بدعنوانی کو چھپانا چاہتی ہے۔ کانگریس ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ریاست کے مزدوروں، غریبوں اور تاجر وں کے حق کی لڑائی کانگریس لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ذاتی مفاد کے لئے کام کررہی ہے۔ کانگریس بحران کے دوران سبھی حکومت ضرورت مندوں تک کی مدد پہنچانے کے بجائے اپنی تشہیر میں محو ہے۔ یہی وجہ سے کہ ریاستی مزدوروں کے مفاد کی بات کرنے والی کانگریس پارٹی کی آواز کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت کے گھمنڈ کا ہی نتیجہ ہے کہ مفاد عاملہ کے مسائل پر سڑک سے ایوان تک جدوجہد کرنے والے لوگوں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔
للو نے کارکنوں سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی۔ اس سے قبل سیورہی نگر پنچایت پہنچنے پرکانگریسی لیڈرکا پارٹی کارکنوں نے زبردست استقبال کیا۔
عوامی مسائل پر جدوجہد جاری رہے گا:للو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS