نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ ملک اس وقت چین کے ساتھ دو محاذوں پر لڑ رہا ہے، ایک سرحد پر اور دوسرا وہاں کے پھیلائے ہوئے وائرس کے خلاف اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ "اس وقت یہ ملک چین کے خلاف دو طرف جنگ لڑ رہا ہے۔ پہلے تو ہمارے ڈاکٹر چین کے وائرس سے لڑ رہے ہیں اور دوسری جگہ ہندوستان کے بہادر سپاہی سرحد پر لڑ رہے ہیں۔ ہمارے 20 فوجی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے پیچھے نہیں ہٹے تو ہم سب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔
واضح رہے کہ 15-16 جون کی درمیانی شب، لداخ کی وادی گلوان میں چین کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ چین کے فوجی جوان بھی بڑی تعداد میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم چین نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS