بھوپال میں آج 40 متاثرین اور ملے، تعداد بڑھکر 2544 ہوئی

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج صبح 40 اور کورونا متاثرین ملنے کے بعد ان کی تعداد بڑھکر 2544 ہوگئی ہے، حالانکہ 1789 مریض اب تک صحتیاب  بھی ہوچکے ہیں۔ 
    چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر کے دفتر کے مطابق کل رات 994 نمونوں میں سے 23 افراد متاثر ملے تھے۔ اس کے بعد صبح 40 اور پازیٹو رپورٹ آئیں۔ اس کے بعد کُل متاثرین کی تعداد 2544 ہوگئی۔ ضلع میں اب تک کورونا کی وجہ سے 84 لوگوں کی موت کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 
    ضلع میں اب تک کل 1789 مریض اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور تقریباً ساٹھ دیگر لوگوں کو آج دن میں اسپتال سے چھٹی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS