کچھ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی چرس کے 319 پیکٹ برآمد

0

بُھج : گجرات کے ضلع کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات پر دو دن میں سوا چھ کروڑ روپیے سے زیادہ کے 419 چرس کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔ 
پولیس افسر سوربھ تونبلیا نے یو این آئی کو بتایا کہ پیر کے روز سمندر کنارے مختلف مقامات سے چرس کے سو پیکٹ اور اتوار کو جکَھو مرین علاقے میں 186، جَکھو علاقے میں دو، مرین ٹرانسفورس کو 18، اسٹیٹ آئی بی کو 59، بی ایس ایف کو 20 اور کوسٹ گارڈ کو 34، کل 419 چرس کے پیکٹ سمندر کنارے مختلف مقامات سے لاوارث پڑے ملے۔ برآمد پیکٹس کی قیمت کا اندازہ چھ کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپیے لگایا جا رہا ہے۔ پولیس اس بات کی تلاش کر رہی ہے کہ یہ چرس کہاں سے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ 20 مئی سے 17 جون تک کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات سے 82 چرس کے پیکٹس لاوارث پڑے ملے تھے جن کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ روپیے تھی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS