واشنگٹن: امریکہ کے کیلیفورنیا صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ریکارڈ 4515 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
کیلیفورنیا کے محکمہ صحت عامہ نے اتوار کے روز یہ معلومات دی۔ محکمہ نے بتایا کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ 4515 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور صوبے میں اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17324 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 4317 نئے معاملے درج ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ پانچ دنوں میں صوبے میں 20200 سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS