لکھنؤ:بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر گھنی آبادی والے اترپردیش میں پرجوش طریقے سے یوگ کر یوگا ڈے منایا گیا۔کورونا انفیکشن کے پیش نظر پارکوں میں یوگا کیمپ کم رہے لیکن گھر کے آنگن اورچھتوں پرلوگوں نے صبح سویرے یوگ کرکے لوگوں نے یوگا ڈے منایا۔
صبح چار بجے سے ہی شہری علاقوں میں پارکوں میں یوگ کے لئے لوگ اکٹھے ہونے لگے۔ سوریہ نمسکار،پرانیام،کپال بھاتی،انولوم ولوم اوربھامری سمیت مختلف
یوگ آسنوں میں مشغول لوگوں نے حالانکہ سوشل ڈسٹنسنگ کا پوری طرح سے پالن کیا۔ اس دوران کچھ پارکوں میں لگے یوگا کیمپ میں بھی کورونا انفیکشن کے
خوف سے لوگوں نے ایک دوسرے سے دوری قائم رکھتے ہوئے یوگ کیا۔
لکھنؤ میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ،ڈپٹی وزیراعلی کیشو پرساد موریہ،ڈاکٹر دنیش شرما،وزیرتوانائی شری کانت شرما،آبی وسائل کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ وغیرہ
نے اپنے اپنے گھروں کے صحن میں یوگا کیا وہیں بیسک تعلیم کے وزیر ستیش ترویدی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کمرے میں یوگا کیا۔ لکھنؤ کے کلکٹر ابھیشیک نے
بھی یوگا کیا۔
صحت مند رہنے کے لئے عام لوگوں سے لے کر خاص لوگوں نے یوگا کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS