نئی دہلی: یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پروریندرسہواگ،ہربھجن سنگھ، وی وی ایس لکشمن،محمد کیف اورٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مونیکا بترا سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے یوگا کیا۔کھلاڑیون نے اپنے ویڈیو اور فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کئے۔ یوگا کی شروعات 21 جون 2015 کو ہوئی تھی۔
سہواگ نے یوگا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’تھوڑا وقت بھلے لگے گا، لیکن یوگا سے ہی ہوگا۔ ہربھون سنگھ نے بھی اپنی بیوی گیتا بسرا
اوربیٹی کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ۔
محمد کیف نے بھی یوگا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ’خود کا خیال رکھنے سے مجھے محبت ہے۔ وہی شریس ایئر نے پیٹ ڈاگ کے ساتھ یوگا کرتے
ہوئے دو تصاویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ اپنے پارٹنر ان کرائم کے ساتھ یوگ اور میوزک ڈے سیلی بریٹ کرتے ہوئے۔
لکشمن نے بھی یوگا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی آپ محنت اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ یوگا کررہے ہیں۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مونیکا نے
بھی کہا کہ یوگا من،جسم اور آتما کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پرکہا کہ یوگا کا بین الاقوامی دن یکجہتی کا دن ہے ۔یہ عالمی بھائی چارے
کا دن ہے ۔ کووڈ –19 کے عالمی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے اِس سال یوگا کا بین الاقوامی دن الیکٹرانک اور میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعے منایا جارہا ہے
وزیراعظم نے کہا کہ یوگا جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔اپنی روزمرہ کی زندگی میں پرانایام کو شامل کرنا چاہیئے ۔پرانایام یوگایا سانس لینے کی مشق ہمارے
تنفس کے نظام کو مضبوط کرتا ہے ۔ موجودہ وقت میں اِس کی زیادہ مطابقت ہے کیونکہ جسم کا سانس لینے کا نظام ہی کووڈ –19 وائرس سے سب سے زیادہ
متاثر ہوتا ہے ۔
یوگا کے بین الاقوامی دن پر معروف کھلاڑیوں نے یوگا کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS