سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: ممبئی پولیس نے 15 افراد کے بیانات درج کئے

    0

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں ممبئی پولیس نے اب تک 15 افراد کے بیانات درج کر لئے ہیں۔ ممبئی پولیس اس معاملے میں اداکار کے قریبی لوگوں سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔ حال ہی میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کی گئی۔
    ڈی سی پی ابھیشیک تریموکھے کے مطابق ، باندرا پولیس اسٹیشن میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ، ان کے انتظامی عملے نے کئی بیانات درج کئے، نیز ، یش راج فلمز کی ایک معاہدہ کاپی بھی پولیس کے حوالے کی گئی ہے جس پر سشانت سنگھ راجپوت کے دستخط ہیں۔ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اس تحقیقات کے بعد اداکار کے بارے میں اور بھی بہت سے انکشافات ہوسکتے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS