الان بتور: منگولیا میں حالیہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے مہم چلارہے چھ امیدواروں کو افسران نے حراست میں لے لیا ہے۔مقامی رپورٹوں کے مطابق حراست میں لئے گئے سیاسی امیدواروں میں سے چار امیدوار ملک کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیں اورباقی دو امیدوارآزاد ہیں۔
گرفتارہونے والوں میں سابق وزیر خزانہ سنگاجیو بایاسوگٹ اورمنگولیا کے بزنس کونسل کے صدر بایاں جارگل بایمبا سکھان شامل ہیں جنہیں مبینہ طور سے غیر
ملکی سرمایہ کاری سے جڑی ایک بڑے کانکنی کے سودے میں پھنسایا گیا ہے۔
امیدواروں کے وکیلوں اور کچھ منگولیائی شہریوں نے بتایا ہےکہ ’’انتخابی مہم کے لئے قانونی طور سے طے وقت سے پہلے،گزشتہ کچھ دنوں میں پارلیمانی
امیدواروں کو اچانک حراست میں لینے کا فیصلہ غیرقانونی اورسیاست سے متاثر ہے۔ منگولیا میں بدھ کو عام انتخابات ہیں۔
منگولیا میں چھ پارلیمانی امیدوارحراست میں لئے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS