بھوپال:کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے راجیہ سبھا کےلئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر آج اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔
سنگھ نے ٹویٹ کا کے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا،’’مدھیہ پردیش سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طورپر مجھے 54 کانگریس ارکان اسمبلی نے اور تین دیگر ارکان اسمبلی نے منتخب کرکے راجیہ سبھا میں پھر بھیجا میں شکر گزار ہوں۔میں شکرگزار ہوں ہماری قومی صدر سونیا گاندھی ،راہل گاندھی،اور پرینکا گاندھی کا اور کانگریس کے ہائی کمان کا،جنہوں نے مجھے اس لائق سمجھا۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS