حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا کے متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے سے لاپتہ شخص کا پتہ چل گیا۔کورونا وبا سے متاثر یہ شخص یکم جون سے لاپتہ ہوگیا تھا۔یہ لاش اب گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں پائی گئی۔حیدرآباد پولیس اور اس شخص کے خاندان کی 20دنوں کی تلاش کے بعد ہی اس لاش کا پتہ چلا۔اس 29سالہ شخص کو کووڈ19کی علامات کے بعد 29مئی کو گاندھی اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔اس کے خاندان کے مطابق یہ شخص 31مئی تک ان سے رابطہ میں تھا۔یکم جون کو اس کے خاندان کا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا جس کے بعد یہ خاندان پولیس سے رجوع ہوا۔اس کے خاندان نے بتایا کہ اسپتال کے اہلکاروں نے ان سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جس کے بعد بالاخر اس کے خاندان نے اس کو تلاش کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہ تلاش تقریبا ایک ہفتہ تک جاری رہی۔6جون کو اس شخص کی ماں منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی اور اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی۔گاندھی اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے اس کا علاج 29مئی کو عثمانیہ اسپتال اور کنگ کوٹھی اسپتال میں کیاگیا تھا۔اس میں کووڈ19کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کو گاندھی اسپتال متنقل کیاگیا تھا۔ابتدا میں گاندھی اسپتال کے حکام نے اس کو اسپتال میں داخل کرنے کی تردید کی جس کے بعد پولیس نے کنگ کوٹھی اسپتال کے اسٹاف اور ایمبولنس ڈرائیور سے اس تعلق سے بات کی۔ایمبولنس سے کنگ کوٹھی اسپتال سے اس کو گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔یہ منتقلی 30مئی کو گاندھی اسپتال کے ایمرجنسی شعبہ میں کروائی گئی تھی۔اس شخص کے خاندان نے دعوی کیا کہ 31مئی تک ان کا رابطہ اس شخص سے رہا جس کے بعد اس کو گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
کورونا کے لاپتہ شخص کی لاش کافی تلاش کے بعد مردہ خانہ میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS