گہلوت نےفوجی اجے کماوت کی شہادت کو سلام کیا

0

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے جھنجھنو کے فوجی اجے کماوت کی شہادت کو سلام کیا۔
 گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ فوجی کی شہادت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ریاست میں جھنجھنو ضلع کے جاکھل کے رہنے والے بہادر فوجی اجے کماوت نے لیہ لداخ میں اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اعلی قربانی دی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس مشکل وقت میں کنبے کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدا سے دعا ہے کہ انہیں یہ بڑا درد برداشت کرنے کی طاقت دے۔
 واضح رہے کہ فوجی اجے کماوت جموں کشمیر کے لیہ لداخ میں شہید ہوگئے۔ ان کا جسد خاکی آج راجستھان پہنچے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS