بھونیشور: اڈیشہ کے 17 اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 165 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4،677 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ 165 نئے کیسز میں سے 140معاملے کورنٹائن سنٹروں سے جب کہ بقیہ 25 مقامی ہیں۔
گنجم ضلع میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 41 نئے معاملے درج کئے گئے جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ریاست میں سب سے زیادہ 796 ہوگئی۔گجپتی میں کورونا وائرس کے 28 کیسز ، بالوسارمیں 21 ، کٹک میں 20 ، کھردھا اورجاجپور میں آٹھ ، آٹھ معاملے، پوری میں سات اور سودرگڑھ میں چھ معاملہ درج ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS