بھوپال: مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے تین خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے آج ووٹنگ اختتام پزیر ہوگئی ہے اور تمام
206 ارکان اسمبلی نے چار گھنٹے میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
اس دوران کانگریس کے کورونا سے متاثرہ ایک رکن اسمبلی پی پی ای کٹ پہن کر اسپتال سے پولنگ مرکز میں پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔ انہیں ایک
مخصوص دروازے سے پولنگ مرکز تک پہنچایا گیا تھا اور ان کے آنے اور جانے سے پہلے اور بعد میں پورے علاقے کو مکمل طور پر سینی ٹائز کردیا
گیا تھا۔
قبل ازیں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والے ووٹنگ میں 205 ارکان اسمبلی نے دوپہر 12 بجے تک اپنا ووٹ ڈال دیا تھا۔ آخر میں کورونا متاثر رکن
اسمبلی سے مکمل سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈلوایا گیا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، وزیر داخلہ نروتم مشرا ، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ، بی جے پی ، کانگریس ، بہوجن سماج پارٹی ، سماج وادی پارٹی
سمیت چار آزاد ارکان اسمبلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دوپہر 12 بجے تک اسمبلی کے 205 ارکان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال
کیا۔ اس کے بعد کانگریس کے ایک رکن اسمبلی ، جو حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں
بھی پوری سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ ایمبولینس اسمبلی میں لایا گیا اور ووٹ ڈلوایا گیا۔
حالانکہ کورونا کے پیش نظر اسمبلی کے اختیارات کی رو سے کورونا متاثرہ ارکان اسمبلی کو پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی
تھی، لیکن صرف ایک کورونا سے متاثرہ کانگریس کے رکن اسمبلی نے اسپتال سے پولنگ مرکز جانے کے متبادل کا انتخاب کیا۔ ووٹنگ اختتام پزیر ہونے
کے بعد آج شام پانچ بجے سے ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات کا عمل مارچ کے مہینے میں شروع ہوا تھا اور اس وقت کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل بھی مکمل ہوگیا تھا ، لیکن کورونا کی
وجہ سے انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس وقت اسمبلی کے 206 ارکان میں سے 107 بی جے پی کے ، کانگریس کے 92 ، بی ایس پی کے 2 ،
ایس پی کے 1 اور چار آزاد امیدوار شامل ہیں۔
راجیہ سبھا کی ووٹنگ اختتام پزیر، کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی نے بھی ڈالا ووٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS