چندر شیکھر آزاد ہر سوشل میڈیا پرخواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر سخت کارروائی

0

نئی دہلی: قومی کمیشن برائے خواتین نے اتر پردیش پولیس سے دلت تنظیم بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے خلاف سوشل میڈیا پرخواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر سخت کارروائی کرنے کاحکم دیا ہے۔
خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستھی کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ چندر شیکھرآزاد کے خلاف خواتین پرقابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرے کرنے کے معاملہ میں متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ فوری ایکشن رپورٹ کمیشن کو ارسال کی جائے۔خواتین کمیشن نے اس معاملہ کا ازخونوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ چندر شیکھر آزاد نے بھیم آرمی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرخواتین پر قابل اعتراض اور توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں جو سائبر کرائم سے متعلق قانونی دفعات کی صریح خلاف ورزی ہے۔
 شرما نے کہا ہے کہ خواتین کمیشن سائبر اسپیس کو خواتین کے لئے محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ لہذا ایسے معاملات پر فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔
 اس خط کی ایک کاپی سپرنٹنڈنٹ پولیس ، سہارنپور کو بھی بھیجی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS