ریاست آسام میں کووڈ 19 بحران کے بیچ ، چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے انتظامیہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اسپتال کے آسولیشن وارڈ میں مریض کا موبائل کی چوری ہو گیا۔ پپو برمن نامی 22 سالہ نوجوان پیر کی شب چرانگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کاجلگاؤں میں جے ایس بی کے سول اسپتال کے وارڈ میں گھس آیا اور قریب 1 بجے کووڈ 19 کے مریض کا اسمارٹ فون چوری کرلیا۔ پولیس نے ایک تلاشی شروع کی اور اسے اسپتال سے 15 کلومیٹر دور بینگٹل میں واقع اس کے گھر کے قریب سے پکڑ لیا۔ اس کو بدھ کے روز اسپتال لایا گیا تھا اور اسے قرنطینہ کردیا گیا تھا۔ حکام اس کی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS