افغانستان میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوئی

    0

    کابل: افغانستان میں بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے متاثر 564 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوگئی ہے۔
    وزارت صحت نے آج اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 16 صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  1,126 لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا اور ٹسٹ رپورٹ میں 564 معاملے پازیٹیو پائے گئے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تیس مریضوں  کی موت ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 504 ہوگئی ہے۔ منگل کی صبح سے 650 مریضوں کےٹھیک ہونے کے ساتھ ملک میں کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 6,158 ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں فروری سے ابھی تک 60,298 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS