آسام: کمیونٹی ٹرانسمشن کے خدشات کے پیش نظر گوہاٹی میں 50،000 سے زائد ٹیسٹ ہوں گے

0

آسام نے کمیونٹی ٹرانسمشن کی جانچ کے لئے آج سے گوہاٹی میں بڑے پیمانے پر کووڈ-19 ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس خدشہ پر کہ کووڈ-19 ریاست میں تیسرے مرحلے تک پہنچ گیا ہو، جس میں انفیکشن کے علامات ظاہر نہیں ہوتے۔ شہر میں کووڈ 19 میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس میں ایسے باہر سے آئے لوگ نہیں ہیں۔ 
اس ٹیسٹنگ میں کم از کم 50،000 افراد کا معائنہ کیا جائے گا ، وزیر صحت ہمانتا بِسوا سرما نے کہا ، اگر 500 سے زیادہ مثبت معاملے پائے گئے تو حکومت کچھ پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔ 
بتا دیں کہ شمال مشرقی ریاست میں  اب تک دو لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔ ریاست کی 11 نامزد مراکز میں ہر 24 گھنٹوں کے دوران 10،000 کے قریب نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS