گھنا کے وزیر صحت کورونا سے متاثر

    0

    اکرا: گھنا کے وزیرصحت کا کواگیےمانگ – مانو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ملک کے صدر نانا ادو بانکوا اکوفو- ادو نے اس کی ااطلاع دی۔
     اکوفو – ادو نے کہا،’’میں ہمارے محنتی وزیر صحت کاکو اگیے مانگ – مانو کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں، جو اپنے فرض کو ادا کرنے کے دوران اس 
    وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔‘‘ 
    صدر نے اس کے ساتھ ہی سیکونڈی تاکوراڈی کے میئر کبینا سام کی کورونا وائرس سے موت کی اطلاع دی۔ 
    اتوار کی رات تک گھنا میں 11964 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 54 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS